پیکج منظور 109

یوکرین کے لیے 800ملین ڈالر کا فوجی امدادی پیکج منظور

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر کی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے اضافی 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد روسی حملے کے بعد سے اب تک امریکا کی کی طرف سے یوکرین کو دی جانے والی امداد 2.4 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون کال کے بعد ایک بیان میں کہا کہ اس پیکج میں توپ خانے کے نظام، توپ خانے کے گولے، بکتر بند اہلکار کیریئر اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔ایک اور پیش رفت میں روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ یوکرین کی تجارتی بندرگاہ ماریوپول اس کے مکمل کنٹرول میں ہے۔روسی دفاع نے کہا کہ ماریوپول کی بندرگاہ پر بحری جہاز پر سوار تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں