ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس، یوکرین تنازع پر مذاکرات سے متعلق کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ عوامی مذاکرات کا تصور مشکل ہے۔ ایک بیان میں کریملن نے کہا کہ بات چیت کے لیے امریکا چاہے تو یوکرین پر دبا ڈال سکتا ہے۔ امریکا، روس کے خدشات کو بہتر سمجھنے کے قابل ہے۔کریملن نے کہا کہ یوکرین میں روسی مقاصد فوجی آپریشن سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یوکرین میں روسی مقاصد مذاکرات سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
کریملن کے مطابق یوکرین میں مقاصد کے حصول کیلئے روس دونوں طریقوں کے لیے تیار ہے۔ روس کی طرف سے کوئی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور نہیں کر رہا۔ روسی کھاد کی برآمدات کا آزاد ہونا اہم پیش رفت ہے۔ کریملن نے مزید کہا کہ روسی برآمدات کی تمام مشکلات کو ختم کرنے کے لیے کام جلد مکمل ہو جائے گا۔