زیلنسکی 40

یوکرین کسی بھی قیمت یا سمجھوتے کے بغیر امن چاہتا ہے،زیلینسکی

کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کسی بھی قیمت یا سمجھوتے کے بغیر امن چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ا پنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر یوکرین کے خاتمے کی قیمت پر نہیں۔

یوکرین تھکا ہوا ضرور ہے لیکن ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد امن معاہدہ 90 فیصد تک تیار ہے مگر باقی 10 فیصد نکات یوکرین، یورپ اور خطے کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں