یوکرین

یوکرین میں پھنسے 35 طلبا کو نکال کر کیمپ میں پہنچا دیا گیا ہے ‘ دفتر خارجہ کی تصدیق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے بحفاظت انخلا کے لیے آپریشن جاری ہے جس کے تحت 35 طلبا کو پولینڈ کی سرحد سے ملحقہ ایک کیمپ میں پہنچا دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین میں زیر تعلیم 35 پاکستانی طلبا پولینڈ سے متصل ایک سرحد پر قائم کئے گئے کیمپ میں پہنچادیئے گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ انہیں وارسا پہنچانے کے لیے انتظامات کررہا ہے۔عاصم افتخار احمد کے مطابق یوکرین کے علاقے خارکیو سے مزید 30 سے 40 پاکستانی طلبا بذریعہ ٹرین آج کسی وقت پولینڈ کی سرحد پر پہنچیں گے۔24 فروری کو رس نے یوکرین میں اپنی فوجیں داخل کی تھیں، جس کے بعد یوکرین میں صورت ھال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیو سے ہزاروں لوگ محفو مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں لیکن لاکھوں لوگ اب بھی پھنسے ہیں۔پاکستان نے 2روز قبل ہی اپنا سفارت خانہ کیو نے ترنوپل منتقل کردیا تھا۔پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ترنوپل پہنچیں جہاں سے انہیں ملک سے نکالنے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔

یوکرین میں پاکستانی حکام نے پاکستانیوں کی سہولت کے لئے چند ٹیلی فون نمبر مشتہر کئے ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نے ترنوپل میں میں فوکل پرسن ڈاکٹر شہزاد نجم سے 00380632288874 اور 00280979335992 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔