انجلینا جولی 144

یوکرین سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی، انجلینا جولی

لاس اینجلس (رپورٹنگ آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے کہا ہے کہ یوکرین سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر یوکرین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’گزشتہ کئی دنوں میں 0.5 ملین سے زائد افراد یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی چکے ہیں’۔

اْنہوں نے لکھا کہ ‘اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کا اندازہ ہے کہ اگر صورتحال مزیدخراب ہوئی تو یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے’۔یوکرین سے 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ’اس وقت یہ اہم ہے کہ یوکرین کے شہریوں پناہ دینے والے ممالک تنازعات اور عدم تحفظ سے فرار ہونیوالے تمام افراد کا خیرمقدم کرتے رہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں