کیف (ر پورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کسی بھی فارمیٹ میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے عندیہ دیا کہ روس کے زیرِ قبضہ کرائمیا اور باغیوں کے زیرِ قبضہ صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک کی حیثیت پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ کسی بھی امن معاہدے پر یوکرین میں ریفرنڈم ضرور کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ صدر زیلنسکی نے حال ہی میں صدر پیوٹن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا کیونکہ ان کے مطابق اِس ملاقات کے بغیر یہ سمجھنا ناممکن ہے کہ اِس جنگ کو کیسے روکا جائے لیکن فی الحال زیلنسکی اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔