زیلنسکی 55

یوکرین امن مذاکرات کے حوالے سے امریکا سے مزید معلومات کا منتظر ہے ،صدر ولودیمیر زیلنسکی

کیف (رپورٹنگ آن لائن) یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین امن مذاکرات کے حوالے سے امریکا سے مزید معلومات کا منتظر ہے اور اسے آئندہ ہفتے نئی ملاقاتوں کی توقع ہے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے اپنے رات کے ویڈیو خطاب میں مزید کہا کہ ہم امریکی فریق کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہم ان سے آئندہ ملاقاتوں سے متعلق مخصوص تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں، ہم اگلے ہفتے ہونے والی ملاقاتوں پر بھروسہ کر رہے ہیں اور ان کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

روسی صدر کے مندوب یوکرین روس بحران سے متعلق امن مذاکرات کے نئے دور سے قبل امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔ کیریل دمتریو اس سے قبل امریکی مندوب سٹیو وٹکوف کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں