قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک جانسن نے کہا کہ اوول آفس میں جو ہوا زیلنسکی نے اس پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیلنسکی مذاکرات پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ ملاقات کے بعد معاملات درست کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔