کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات مارچ کے اوائل میں ہو سکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین، امریکا اور روس کے وفود کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور مارچ کے اوائل میں متوقع ہے، مذاکرات سے قبل یوکرین کے چیف مذاکرات کار اور قومی سلامتی و دفاع کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف جمعرات کو امریکی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ دوطرفہ ملاقات میں آئندہ سہ فریقی مذاکرات کی تیاری، یوکرین کے تعمیر نو پیکج اور یوکرین و روس کے درمیان ممکنہ قیدیوں کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے قبل یوکرین، روس اور امریکا کے وفود کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار 23 تا 24 جنوری اور 4 تا 5 فروری کو ابو ظہبی میں ہوئے تھے جبکہ اس کے بعد 17 تا 18 فروری کو جنیوا میں ایک اور دور منعقد کیا گیا تھا۔









