برلن (رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس نے امریکا کے اپنے اولین سرکاری دورے سے قبل ہی ایک بیان میں روس کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن میں کوئی فوجی مداخلت کی، تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے تنازعے میں روس کو دیا جانے والا پیغام بہت واضح ہے۔
اولاف شولس کے امریکا کے اس دورے کا مقصد بحر اوقیانوس کے آر پار پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جرمنی اور امریکا کے مابین کچھ اختلافات بھی واضح طور پر سامنے آئے تھے، جن میں روس کے خلاف ممکنہ پابندیوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔