نیٹو افواج 141

یوکرائن کی صورتحال کے سبب نیٹو افواج ہائی الرٹ

کیف ( ر پورٹنگ آن لائن)یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی نقل و حرکت کے سبب مغربی دفاعی نیٹو نے اولین فوجی اقدامات کیے ہیں۔ جرمن اخبار نے نیٹو کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیٹو کی سریع الحرکت فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیٹو کی ٹاسک فورس کو پانچ دن کے اندر اندر متاثرہ علاقے میں تعیناتی کے لیے تیار رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔ اس وقت کی صورتحال کے مطابق فوجیوں کو سات دن میں کسی ممکنہ جگہ پر تعیناتی کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں