یوکرائنی تنازعہ

یوکرائنی تنازعہ، روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات پیر کو ہوں گے

جنیوا ( ر پورٹنگ آن لائن)یوکرائنی تنازعے پر امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات پیر کے روز سے جنیوا میں شروع ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ امریکا کی جانب سے نائب وزیرخارجہ وینڈی شیرمین اور نائب روسی وزیرخارجہ سیرگئی ریباکوف ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔ یہ دونوں سینئر سفارتکار نصف صدی سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ روس نے قریب ایک لاکھ فوجی یوکرائنی سرحد پر تعینات کر رکھے ہیں اور اس کا مطالبہ ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو مشرق کی جانب اپنی وسعت کو روکے اور یوکرائن کو اپنا رکن بنانے سے اجتناب برتے۔ ماہرین کے مطابق ان مذاکرات میں کسی فوری پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔