کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی معروف یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر زید علی اور اِن کی اہلیہ یمنیٰ نے گزشتہ دنوں اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد سے متعلق پوسٹس شیئر کی تھیں۔انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی تھی۔اگست 2021ء میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اِنہوں نے ازیان علی زید رکھا ہے۔
زید علی اور اْن کی خوبرو اہلیہ یمنیٰ نے اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے ہاں دوبارہ بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔زید علی کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے دوسرے بچے کی جنس کے انکشاف سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نیلے رنگ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو اس جوڑے کے ہاں جلد آنے والے بچے کی جنس کے انکشاف سے متعلق منعقد کی گئی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں زید اور یمنیٰ کو خوشی سے اچھلتے، مٹھائی کھاتے ہوئے اور اپنے خاندان کے افراد سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔