یوٹیوبر رجب بٹ 47

یوٹیوبر رجب بٹ زیادتی کیس میں فردِ جرم کی تاریخ مقرر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں۔عدالت نے حکم دیا کہ یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان کو 22اپریل کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا جائے۔

دوسری جانب درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹائون پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے گھر بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمے میں نامزد ملزمان میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں