لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع کردی ۔
لاہور سیشن کورٹ میں یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدر عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ملزمہ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے.
خدشہ ہے گرفتار کرلیاجائے گا،شامل تفتیش ہونے کے لیے تیارہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نے این سی سی آئی اے گرفتاری سے بھی روک دیا۔









