ملتان (ر پورٹنگ آن لائن)یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن (یوایس سی )نے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورزانچارجزکی
تنخواہ بائیومیٹرک سسٹم اورنئی متعارف کرائی گئی ’’اٹینڈنٹس ایپ‘‘سے منسلک کردی ہے ۔یوایس سی ہیڈآفس
سے گزشتہ روزجاری ہونے والے احکامات کے مطابق ملک بھر کے جن یوٹیلٹی سٹورزاورسپرسٹورزپرملازمین
خصوصاََسٹورانچارجز کی حاضری کابائیومیٹرک سسٹم موجودنہیں ہے وہاں سٹورانچارجزکی حاضری اورسٹورزمیں موجودگی
کویقینی بنانے کے لئے ایک نئی ایپ بنا کرتمام سٹورانچارجزکے موبائل میں انسٹال کرکے اس کاکامیاب
ٹیسٹ بھی کرلیاگیاہے ۔آئندہ سے یوٹیلٹی سٹورزکے انچارجز کی تنخواہ بائیومیٹرک مشین یااس نئی ایپ کی
رپورٹ کے مطابق اداکی جائے گی ۔