یوٹیلٹی اسٹورز 438

یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن )یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا ، 100 گرام مرچ پاوڈر 50 روپے مہنگا، مشروبات کی بوتلیں 30 روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں۔دوسری جانب مصالحہ جات 40 روپے، اچار 60 روپے، شیمپو 11 روپے اور صابن کی قیمت بھی بڑھا دی گئیں۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں