یونیور سٹی آف سرگودھا

یونیور سٹی آف سرگودھا کے بی ایس انگلش ٹرم Viii کے نتائج میں مقامی گرلز کالج کی طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں

سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن) یونیور سٹی آف سرگودھا کے بی ایس انگلش ٹرم Viii کے نتائج میں مقامی گرلز کالج کی طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی ایس نگلش ٹرم III کے نتائج کا اعلان کیا جس میں مقامی گرلز کالج کی طالبہ تحسین ظفر نے بی ایس انگلش ٹرم Viii میں 3.54 سی جی پی اے حاصل کرکے یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی.

جبکہ اسی کالج کی سیماب زہرا اور مہوش گل نے مشترکہ طور پر 3.35 سی جی پی اے حاصل کیا۔جبکہ عاصمہ اکرم نے 3.34 سی جی پی اے حاصل کرکے کالج میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ جس پر مقامی گرلز کالج کے پرنسپل اور اساتذہ نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقراء گرلز کالج نے شاندار روایات کو برقرار رکھا یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں کالج کی طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں۔