لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل کر دیا، امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کی منظوری بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کے اجلاس میں دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل کردیا، کوویڈ 19 کے باعث میڈیکل کالجز میں کلاسز کا شیڈول متاثر ہوا، نئے امتحانی شیڈول کے مطابق میڈیکل کالجز سلیبس مکمل کروا سکیں گے۔ فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 21 دسمبر کی بجائے 11 جنوری سے شروع ہوں گے،
سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 4 جنوری کی بجائے 11 فروری سے شروع ہوں گے، تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 7 دسمبر کی بجائے 25 جنوری سے شروع ہوں گے، فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 23 نومبر کی بجائے 4 جنوری سے شروع ہوں گے، فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم فروری کی بجائے 25 فروری سے شروع ہوں گے۔