لاہور(نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اورطلباء کے مابین جاری سردجنگ اختتام کو پہنچ گئی ہے۔آن لائن امتحانات کے حوالے سے یونیورسٹی اور طلباء کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ بشمول سٹوڈنٹ افیئر اور ڈائریکٹرسے مذاکرات میں متعدد مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔جن طلباء و طلبات کا تعلق دور دراز یا دہی علاقوں سے ہیں وہ اپنے قریب یونیورسٹی آف ایجوکیش کے متعلقہ کیمپس کی بجائے کسی بھی کیمپس کے کمپیوٹرلیب میں پیپر دے سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں لاہور یا کسی بھی شہر میں کسی طالب علم کا نیٹ کا مسئلہ درپیش ہے تو وہ گھر کی بجائے اپنے کیمپس میں جا کر بھی پیپر دے سکتے ہیں۔ اگر سرور ناکام یا ڈاؤن ہو جاتا ہے تو طالب علم کا پیپر دوبارہ لیا جائے گا۔ لائیٹ یا انٹرنیٹ کے جانے کی صورت میں طالب علم لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے تو دوبارہ اسی جگہ سے اپنا پیپر دے سکتا ہے مگر متعلقہ وقت کے اندرہی حل کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں اگر آپ اپنا پیپر ٹھیک کرتے ہیں اور آپ کے جواب غلط تصور کیے جاتے ہیں تو آپ دوبارہ اپنا پیپر چیک کروا سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی طرف سے طلباء سے مذاکراتی ٹیم میں ڈاکٹر عالم سعید (ڈائریکٹر آف ڈیپارٹمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،ڈاکٹر عمر سلیم شبیہ (ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹس افیئر)،ڈاکٹر ایاز محمد خان(ڈائریکٹر آف ڈیپارٹمنٹ ڈویژن آف ایجوکیشن)،ڈاکٹر احسن احمد بٹ(ڈائریکٹر آف آئی ٹی) جبکہ طلبا ء کی جانب سے تقی عباس خان،محمد احتشام شاکر،
اقراء گیلانی،شمائلہ احسان اورطلحہ رفیق نے شرکت کی۔
