یونیورسٹی 114

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں وومن ایمپاورمنٹ اور خواتین کے معاشرتی، تعلیمی اور معاشی کردار کو مضبوط بنانے کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد،

اوکاڑہ
( شیر محمد)سیمینار میں طالبات، اساتذہ، سماجی شعبے سے وابستہ افراد اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،

تعلیم، معاشی خودمختاری، فیصلہ سازی میں شمولیت اور صنفی مساوات وہ بنیادی ستون ہیں جن کے ذریعے خواتین حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہیں، مقررین نے مزید کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے عملی زندگی میں بھرپور کردار ادا کریں، سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں طالبات نے سماجی مسائل، ہراسگی کے خاتمہ اور قیادت میں مواقع جیسے اہم موضوعات پر سوالات کیے، اس موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفید سیمینار اور آگاہی پروگرامز تواتر سے سر انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں