مکوآنہ(رپورٹنگ آن لائن)یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ کردیا گیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ یکم ستمبر تک بڑھا دی، بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
 
		 
                     
				 
				 
				 
				