اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج وزیراعظم عمران خان کا ایک انقلابی اقدام ہے۔
سینٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج اقدام سے پورے ہیلتھ سسٹم میں بہتری آئے گی، کے پی ،اسلام آباد، پنجاب میں ہر خاندان کو 10 لاکھ کے مفت علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جلدآزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان،ساہیوال،لاہور،راولپنڈی ڈویژنزاوراسلام آبادمیں آغاز کردیا گیا، مستقل پتہ ان ڈویژنز کا ہے تو شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیجیں۔