برلن/ایتھنز (ر پورٹنگ آن لائن)یونان میں موریا پناہ گزین کیمپ میں لگی آگ کے بعد وفاقی جرمن حکومت پانچ یونانی جزیروں سے کل پندرہ سو سے زائد پناہ گزینوں کو جرمنی لانا چاہتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی ایس پی ڈی کی شریک چیئر ساسکیہ ایسکن اور وائس چانسلر اولاف شولس نے سب سے پہلے اس معاہدے کا اعلان کیا۔
وفاقی جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ کے مطابق یونان میں ایسے 408 خاندانوں کو پہلے ہی سے تحفظ اور نگہداشت کا حق دار قرار دیتے ہوئے انہیں بطور پناہ گزین تسلیم کیا جا چکا ہے۔