احتجاج

یونانی مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے خلاف جرمنی میں احتجاج

برلن (ر پورٹنگ آن لائن)یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا مہاجرکیمپ میں آتشزدگی کے بعد ہزاروں افراد نے جرمنی میں احتجاجی

مظاہرے کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان مظاہرین کا وفاقی حکومت سے مطالبہ تھا کہ وہاں پھنسے مہاجرین کو جرمنی میں سیاسی

پناہ فراہم کی جائے۔ سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت برلن میں ہوا، جس میں تقریبا دس ہزار افراد شریک تھے۔

اسی طرح کولون میں ہونے والے مظاہرے میں تین ہزار افراد جبکہ ہیمبرگ کے مظاہرے میں پچیس سو افراد شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ موریا مہاجر کیمپ میں لگنے والے آگ کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔