امین الحق

یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، امین الحق

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے یوم عاشورکے موقع پر ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اپنے پیغام میں سید الشہدا امام حسین اور کربلا میں ان کے ساتھ ڈٹ کر جان دینے والے رفقا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے شہادت اپنا کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کے لیے خاص بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حسینی پیغام یہی ہے کہ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ امین الحق نے کہا کہ شہادت امام حسینؓدرحقیقت حق کی فتح اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ محرم الحرام سخت آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے۔