حمزہ شہباز شریف

یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر ابھرنے کا سنہرا دن ہے’ حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر ابھرنے کا سنہرا دن ہے،اللہ تعالی کی نصرت اور عوام کی تائید سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کا سفر جاری رہے گا۔

انہوں نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہمارے ایٹمی قوت حاصل کرنے سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔ الحمد للہ یہ شرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو نصیب ہوا جنہوں نے بے پناہ عالمی دبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔