سینیٹر شبلی فراز

یوم بحریہ کے موقع پر سمندروں اور ساحلوں کی پاسبان پاک بحریہ کو سلام، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یوم بحریہ کے موقع پر سمندروں اور ساحلوں کی پاسبان پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ نیوی نے 1965 کی جنگ میں پاک فوج اور فضائیہ کے شانہ بشانہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی میں بحریہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔