بائیڈن 200

یوم آزادی کورونا وائرس سے آزادی کا دن بھی ہو گا، بائیڈن

واشنگٹ (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن نے چار جولائی( امریکا کے یوم آزادی تک) ملکی آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین فراہم کر دیے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کے ایک ہنگامی امدادی پیکج کے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یکم مئی تک ملک کے تمام بالغ افراد ویکسین کے لیے اہل ہو جائیں گے۔ بائیڈن نے کہا کہ اگر امریکی قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، تو کورونا وائرس کو شکست دے دی جائے گی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وائرس کے انسداد میں کوتاہی برتی گئی، تو پابندیوں کا دوبارہ نفاذ بھی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں