آصف علی زرداری 58

یومِ پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات منعقد نہ کرنے کی سمری منظور

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان پر پریڈ اور دیگر تمام متعلقہ تقریبات منعقد نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ خلیجی تیل کے بحران اور حکومتی کفایت شعاری کے اقدامات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر کیا ہے۔

اس ضمن میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی وسائل کا محتاط اور ذمے دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمے داری ہے۔

تفصیل کے مطابق یومِ پاکستان کے موقع پر اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026ء کو منعقد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں