جنرل ہسپتال 65

یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر جنرل ہسپتال میں بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور 24 دسمبر(زاہد انجم سے)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں مریضوں کو بلا تعطل علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے ایم ایس، اے ایم ایس ایڈمن، اے ایم ایس سیکیورٹی اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری اور کارکردگی مانیٹر کریں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے مزید کہا کہ ڈی ایم ایس سمیت کوئی بھی ملازم اپنی ذمہ داریاں دوسری شفٹ کے حوالے کیے بغیر ڈیوٹی چھوڑ کر نہیں جا سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کی سہولت اور بروقت علاج اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں