ضیا الحسن لنجار 42

یومِ شہادتِ حضرت علی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں: وزیرِ داخلہ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے یومِ شہادتِ حضرت علی کے حوالے سے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے۔کراچی میں سیکیورٹی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور صوبے کے تمام بڑے شہروں میں حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔

ضیا لنجار نے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ گشت میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مرکزی کنٹرول رومز میں سیکیورٹی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں