کامران ٹیسوری

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنر سندھ کی ہدایت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر یومِ سیاہ کے موقع پر گورنر ہاؤس سندھ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یہ خاموشی جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر صبح 10 بجے منظم کی گئی۔تقریب کی سربراہی پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر، سمیع صدیقی نے کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ سیکریٹریٹ کے افسران و عملے نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔