مشعال ملک

یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔

یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ متحد قوم اور بااخلاص قیادت کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی، ایٹمی صلاحیت نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو حوصلہ و اعتماد دیا، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود امن کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں، بلکہ مہذب ریاست کا عکس ہے۔