اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹیلی کام برانڈ یوفون نے 2ایفی ایوارڈز جیت کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یوفون نے بیسٹ ان انٹرنیٹ اینڈ ٹیلی کام (Best in Internet and Telecom) کٹیگری میں اپنے سپرکارڈ کیمپین بجٹ بامقابلہ بے فکر ی کے لئے گولڈ ایوارڈ جیت لیا ہے جبکہ بلوچستان فٹبال کپ 2019کے لئے بھی براؤنز ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔
یوفون کی بجٹ بامقابلہ بے فکری کیمپین میں یہ اجاگر کیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود یوفون نے اپنے سپرکارڈ کی مستحکم قیمت برقرار رکھی۔ اسی کٹیگری میں یوفون کی دوسری نامزدگی بلوچستان فٹبال کپ 2019 کے کامیابی سے انعقاد پر ہوئی جس میں خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی ٹیلنٹ کے اظہار کے لئے غیرمعمولی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔
ان ایوارڈز کے لئے جیوری کی جانب سے ٹیلی کام برانڈ کی دونوں کیمپین کے مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا اور عام آدمی کو پہنچنے والے فائدے کا اعتراف کیا گیا ۔ یہ ایوارڈ کمپنی کی بہترین اور جدید مارکیٹنگ حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے اور اس نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ یوفون اس سال ایونٹکس گلوبل ایوارڈز میں بلوچستان فٹبال کپ کے لئے دو گولڈ ایوارڈز بھی جیت چکا ہے۔
اس ایوارڈ میں 39 ممالک سے 444 اداروں نے حصہ لیا لیکن پاکستانی ٹیلی کام برانڈ پیپلز چوائس ایوارڈ اور بیسٹ سی ایس آر ایونٹ ایوارڈ کی دو کٹیگریز میں فاتح بن کر ابھرا۔ ایفی ایوارڈز ملک کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک ہے جس میں مارکیٹنگ کمیونکیشنز کے شعبے کی انتہائی نمایاں کامیابیوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ ایوارڈز کی اس تقریب میں آئیڈیاز کو سراہا جاتا ہے اور بامعنی ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ایفی ایوارڈز میں پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی کامیابی سے برانڈ کے بڑھتے ہوئے اثرات اور آئیڈیاز پر کام کرنے کے عزم کی اہمیت سامنے آتی ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہے۔