فردوس عاشق 253

یوسف گیلانی کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ عبرتناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، فردوس عاشق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھونس اور پیسے سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ اسی گیلانی کو عبرت ناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر گزرتا دن پی ڈی ایم کو ایکسپوز کرتے ہوئے وزیراعظم کے موقف کی جیت پر مہر ثبت کر رہا ہے، پی ڈی ایم کے تجربہ کار جعلساز اپنے ہی بنے گئے جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں