سید یوسف رضا گیلانی 9

یوسف رضا گیلانی کی لاچی میں پولیس وین پر حملے اور جنوبی وزیرستان میں سکول کو بارودی مواد سے اڑانے کے افسوسناک واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پولیس وین پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے اور جنوبی وزیرستان میں ایک سکول کو بارودی مواد سے اڑانے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے کوہاٹ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی اسد محمود، پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس المناک سانحے پر غمزدہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت اور یکجہتی کے ساتھ جاری رہے گی اور ریاست ہر سطح پر اس ناسور کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔جنوبی وزیرستان میں تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر ملک کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں، مگر قوم اور ریاست ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔تعلیمی اداروں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔چیئرمین سینیٹ نے حملوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور ان کے لواحقین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں