سید یوسف رضا گیلانی 81

یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم مسعود عاصم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینٹ میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں