یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شکیل احمد خان کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے شفاف تحقیقات کی جائے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ انسانیت کے خلاف سنگین واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔