سید یوسف رضا گیلانی 91

یوسف رضا گیلانی کاسید خورشید احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ ہمارے سینئر رہنما ہیں، ہم ان کی مکمل صحتیابی اور دراز عمری کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی صحت اور خیریت قومی سیاست اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سید خورشید احمد شاہ جلد صحتیاب ہو کر بھرپور توانائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں