یوریا 19

یوریا کی فروخت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران اضافہ، ڈی اے پی کی فروخت میں کمی

مکو آ نہ (رپورٹںگ آن لائن)ملک میں یوریا کی فروخت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 کے دوران 6702000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو سال 2024 کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

2024 میں ملک میں 6577000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر میں 1330000 ٹن یوریا کی فروخت ہوئی جو نومبر کے 817000 ٹن کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کلینڈر سال 2025 کے دوران 1311000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جو سال 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

سال 2024 میں 1637000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 80000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جو نومبر کے 216000 ٹن کے مقابلے میں 63 فیصد کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں