یوریا اورڈی اے پی

یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

انڈسٹری اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق کیلنڈر کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1101000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 1827000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

مارچ میں ملک میں 308000ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 671000ٹن کے مقابلہ میں 54فیصدکم ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 140000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 289000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔مارچ میں ملک میں 38000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے107000ٹن کے مقابلہ میں 64فیصدکم ہے۔