یوریا

یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں کمی ریکارڈ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن )ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 786000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1556000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی، فروری 2026میں ملک میں 340000ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جوجنوری کے مقابلہ مین 24فیصدکم ہیم جنوری میں ملک میں 446000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی.

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے8ماہ میں ملک میں 103000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 182000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی،فروری میں ملک میں 42000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جوجنوری کے 61000ٹن کے مقابلہ میں 32فیصدکم ہے۔