اسرائیلی وزیر خارجہ 55

یورپ کو اسرائیل اور حماس میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا، اسرائیل ی وزیرخارجہ

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ حماس نے اسرائیل پر پابندی کیلییکابینہ کی حمایت نہ ملنے پر مستعفی ہونے والے ڈچ وزیرخارجہ کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھاکہ حماس نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر فرانسیسی صدر اور دیگر کی بھی تعریف کی تھی۔

سرائیلی وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ اب یورپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ، کیونکہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے تمام اقدامات مشرقِ وسطی میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں