یورپی یونین

یورپی یونین کی سعودی عرب پرحوثی حملوں کی شدید مذمت

برسلز(ر پورٹنگ آن لائن) یورپی یونین نے سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں کہاکہ کہا کہ شہریوں پر حوثی حملے ناقابل قبول ہیں اور انہیں روکنا جانا چاہیے۔اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکا مملکت کے دفاع کے لیے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔