ترک وزیر خارجہ 210

یورپی یونین کو وزیر اعظم کے جانبدارانہ نظریے سے خطرہ ہے ، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن ) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اصل بڑا خطرہ اس غلط نظرئیے

سے ہے جس کی نمائندگی آسٹریا کے وزیر اعظم سبسٹئین کروز کر رہے ہیں۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ کی

جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور اس کی قدار کو اصل بڑا خطرہ اس نظریے سے ہے کہ جس کی نمائندگی

سبسٹئین کروز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ دشمنی، نسلیت پرستی اور اسلام مخالفت پر استوار یہ بدصورت

و بد نما سیاست ہمارے دور کی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے۔ جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کروز کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی

سرحدوں کی حفاظت کرنا اور یونان کے ساتھ مکمل اتحاد ضروری ہے۔کروز نے کہا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان مہاجرین

کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں