یورپی یونین 124

یورپی یونین کا طالبان سے وسیع البنیاد اور جامع حکومت کے قیام کا مطالبہ

برسلز(رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین کی جانب سے رواں ہفتے طالبان کے ساتھ مل کر لیکن محدود سطح پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ساتھ ہی یورپی یونین کے رکن ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے حقوق کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے ایک ایسی وسیع تر حکومت کا قیام یقینی بنائیں، جس میں افغانستان کے تمام نسلی گروپوں کو نمائندگی حاصل ہو۔ برسلز سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین نے زور دیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے اداروں کو بلا روک ٹوک تمام شہروں تک رسائی دی جائے۔

برلن سے آمدہ رپورٹوں کے مطابق جرمن حکومت نے افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ اسی دوران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان جرمنی کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں