یورپی یونین 140

یورپی یونین کا روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام

برسلز (رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں ای یو کے سربراہی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ روس یوکرین میں شہری آبادی، ہسپتال، اسکول اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یورپی یونین نے ماسکو سے یہ مبینہ جنگی جرائم فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای یو کے مطابق یوکرین کے خلاف روسی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ یونین کے مطابق اس جارحیت کے ذمہ داران اور ان کے ساتھیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت جوابدہ ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں