یورپی یونین

یورپی یونین نے کابل میں سفارتخانہ کھول لیا

برسلز(ر پورٹنگ آن لائن)یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ طور پر سفارتخانہ کھول لیا ، یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اورانسانی صورتحال کیلئے قائم کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں ، افہام و تفہیم کے بعد سفارتخانہ کھولا گیا ہے۔دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امورکیترجمان پیٹر سٹینو کا کہناتھاکہ کابل میں یورپی وفد کی کم سے کم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے،

کابل میں یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح طورپرافغانستان کیڈی فیکٹو حکام کو بھی بتادی گئی ہے۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ کابل میں یورپی سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا ۔