یورپی یونین

یورپی یونین خارجہ امور کی پالیسی سربراہ کا اسرائیل کا دورہ

برسلز( رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ امور پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس پیر کے روز اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئی.

میمڈیارپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد اسرائیل پر غزہ میں از سر نو جنگ بندی کرنے پر زور دینا ہے۔

خارجہ امور سربراہ کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ یہ ایک موقع ہو گا کہ غزہ کے تنازعے کو اور صورت حال کو زیر بحث لایا جائے گا۔